0
Sunday 7 Aug 2022 21:53

حکومت معیشت کی بہتری کیلئے مدت پوری کریگی، احسن اقبال

سیاسی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہو
حکومت معیشت کی بہتری کیلئے مدت پوری کریگی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی، ہماری پہلی ترجیح معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فوری عام انتخابات میں گئے تو اگلے 4 ماہ ملک میں بے یقینی آجائے گی، ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہو، نئی مردم شماری فروری میں مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 4 ماہ میں نئی حلقہ بندیاں کرسکتا ہے، حکومت معیشت کی بہتری کے لیے مدت پوری کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1008123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش