0
Monday 8 Aug 2022 12:08

حمزہ کو فرار کروانے والی شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بے وقوف سمجھتی ہے، فواد چوہدری

حمزہ کو فرار کروانے والی شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بے وقوف سمجھتی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 24 ارب روپے کے ملزم حمزہ شہباز کو لندن فرار کرا دیا، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بے وقوف سمجھتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 24 ارب روپے کے ملزم حمزہ شہباز کو لندن فرار کرا دیا گیا اور 2 کروڑ روپے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔ فواد چوہدری کے بیان پر رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بے شرم آدمی، حمزہ شہباز کو 2 سال جیل میں رکھا، 4 سال تحقیقات کیں، دھیلے کی کرپشن نہ مل سکی، ایک جھوٹا الزام ثابت نہ ہو سکا۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ احتساب اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پولیٹیکل پارٹی پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1008144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش