0
Tuesday 9 Aug 2022 00:03

ڈیرہ اسماعیل خان شہر کو مکمل سیل کر دیا گیا، موبائل فون سروس معطل

ڈیرہ اسماعیل خان شہر کو مکمل سیل کر دیا گیا، موبائل فون سروس معطل
اسلام ٹائمز۔ عاشورہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ رات بارہ بجے سے موبائل فون سروس کو بھی معطل کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں، کل مختلف تھالہ جات اور امام بارگاہوں سے یوم عاشورہ کے جلوس برآمد ہوں گے۔ یاد رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کی وجہ سے سیکورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1008219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش