QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

8 Aug 2022 23:30

اس موقع پر سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے دوران کربلا کے پیاسوں کی یاد میں پانی اور دودھ کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج تھلہ بمبو شاہ سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا لاٹو فقیر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی، جنہوں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے دوران کربلا کے پیاسوں کی یاد میں پانی اور دودھ کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری جلوس کے راستوں میں تعینات رہی۔ 


خبر کا کوڈ: 1008220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008220/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-نویں-محرم-الحرام-کا-مرکزی-جلوس-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org