0
Tuesday 9 Aug 2022 00:48

واقعہ کربلا دین کی سربلندی کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا درس دیتا ہے، خالد مقبول صدیقی

واقعہ کربلا دین کی سربلندی کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا درس دیتا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یوم عاشورہ کے موقع پر عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہل خانہ اور خاندان کو دین اسلام کی سربلندی کی خاطر قربان کردیا لیکن یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکایا، محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اور یہ مہینہ انسانی تاریخ میں عظیم قربانیوں سے عبارت ہے اور ملت اسلامیہ پرمحرم الحرام کا احترام ہر حال میں لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر ہم اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں حضرت سیدنا امام حسینؑ کے طرزِ زندگی پر تبدیل کرکے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ واقعہ کربلا کی روشنی میں اپنے معاشرے میں ظلم و زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف سینہ سپر ہوکر مظلوم اور حق کا ساتھ دیا جائے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا دین کی سر بلندی کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کر دینے کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلا میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، انکی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر محبت اہلبیتؑ کا ثبوت دیں۔
خبر کا کوڈ : 1008221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش