QR CodeQR Code

کراچی، 9 محرم الحرام کے جلوس میں وفاقی وزیر سید امین الحق کی شرکت

9 Aug 2022 00:23

اورنگی ٹاؤن میں جلوس کے دوران سید امین الحق نے منتظمین کو بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کربلا رہتی دنیا تک حق و باطل میں تمیز کرنے کا معیار ہے، اس واقعہ کو یاد کرنے والوں کی خدمت کرنا بھی عبادت سے کم نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر سید امین الحق نے اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی کی مختلف یوسیز سے نکلنے والے 9 محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ سی او سی کے رکن ایاز احمد، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی صداقت حسین، علی خورشیدی، عدیل شہزاد ٹاؤن و یو سی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور جلوس کی گزرگاہوں پر قائم مختلف کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سید امین الحق نے منتظمین کو بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کربلا رہتی دنیا تک حق و باطل میں تمیز کرنے کا معیار ہے، اس واقعہ کو یاد کرنے والوں کی خدمت کرنا بھی عبادت سے کم نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1008222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008222/کراچی-9-محرم-الحرام-کے-جلوس-میں-وفاقی-وزیر-سید-امین-الحق-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org