0
Tuesday 9 Aug 2022 01:02

واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے، مصطفیٰ کمال

واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کربلا میں سردار جنت اور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور انکے خاندان نے حق کی سربلندی کی خاطر جو لازوال قربانی پیش کی وہ رہتی دنیا کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے، واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے، حضرت امام حسینؑ اور خانوادہ رسول محمدؐ نے ثابت کیا کہ باطل کثیر تعداد میں ہونے کے باوجود ناکام رہتا ہے جبکہ حق قلیل ہونے کے باوجود کامیاب ہوتا ہے، اہل بیتؑ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ امت مسلمہ دین حق کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر لاگو کرے۔

یوم عاشورہ کے موقع پر پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم اور باطل سے ٹکرا جانے میں کسی بھی حد سے گزر جانے کا سبق دیتا ہے، حضرت امام حسینؑ اور اہل بیتؑ نے اسلام کی بقاء و سلامتی کے لئے جو عظیم قربانی پیش کی ہے اس کی تاریخ انسانی میں مثال ملنا ناممکن ہے، پی ایس پی حسینیت کی پیروکار ہے اور ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہے، قوم ایک ملت واحد کی طرح متحد ہوکر اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر عالم اسلام کی ترقی کیلئے کام کرے اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد، اتفاق اور یگانگت قائم رکھے۔
خبر کا کوڈ : 1008226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش