0
Tuesday 9 Aug 2022 00:16

پشاور میں شب عاشور کے تمام ماتمی جلوس برآمد ہوگئے

پشاور میں شب عاشور کے تمام ماتمی جلوس برآمد ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی عزاداری سید الشہداء کا سلسلہ جاری ہے، آج شب عاشورہ کے تمام جلوس اپنی متعلقہ امام بارگاہوں سے برآمد ہوگئے ہیں۔ جو نماز فجر سے قبل انہی امام بارگاہوں میں واپس پہنچ کر اختتام پزیر ہوں گے، جس کے بعد صبح سے روز عاشورہ کے جلوسوں کا آغاز ہوگا۔ امام بارگاہ سید حیدر شاہ، امام بارگاہ عادل بیگ، امام بارگاہ حاجی ملک رحمان، امام بارگاہ سید عالم شاہ، امام بارگاہ غلام مصطفیٰ شاہ، امام بارگاہ بی بی صاحبہ، امام بارگاہ محلہ حسینیہ، امام بارگاہ علمدار، امام بارگاہ مرزا قاسم سمیت مختلف امام بارگاہوں سے جلوس برآمد ہوچکے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے بھی اتنہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوسوں میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1008229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش