QR CodeQR Code

پاراچنار میں شب عاشور کے دو سو پچاس سے زائد ماتمی جلوس جاری

9 Aug 2022 01:05

محرم الحرام کے دوران ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا عزاداری کا جلوس نکالا جاتا ہے، جس میں لاکھوں عزادار شریک ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں شب عاشور کے موقع پر دو سو پچاس سے زائد امام بارگاہوں ميں ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے مرکزی جلوس بھی برآمد ہوگيا ہے۔ محرم الحرام کے دوران ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا عزاداری کا جلوس نکالا جاتا ہے، جس میں لاکھوں عزادار شریک ہوتے ہیں اور امام عالی مقام اور ان کے وفا دار رفقا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جلوسوں کی سیکورٹی سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، عزاداروں کیلئے نذر و نیاز کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جگہ جگہ شربت، چائے، پانی اور یخنی کی سبیلوں کیساتھ خصوصی طور پر لنگروں میں بریانی، کرمی چاول اور حلیم بھی تیار کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008234/پاراچنار-میں-شب-عاشور-کے-دو-سو-پچاس-سے-زائد-ماتمی-جلوس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org