0
Tuesday 9 Aug 2022 02:43
امام حسین علیہ (ع) کی ذات گرامی اور انقلاب حسینی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہے

یوم عاشور پر امت مسلمہ امام حسینؑ کے مقصد کیساتھ تجدید عہد کرے، علامہ مقصود ڈومکی

یوم عاشور پر امت مسلمہ امام حسینؑ کے مقصد کیساتھ تجدید عہد کرے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے مختصر اصحاب کے ساتھ یزیدی سلطنت کو عبرتناک شکست دے کر بنو امیہ کے دین دشمن کردار کو بے نقاب کیا۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں انحراف کا آغاز تب ہوا، جب نظام حکومت کو نظام امامت و ولایت سے منحرف کرکے ملوکیت میں تبدیل کیا گیا، امام حسین علیہ السلام کا قیام ہر دور کے اہل حق کے لئے مشعل راہ ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی بے مثال قربانی سے دین اسلام میں بڑھتے ہوئے انحراف کا راستہ روکا اور حق و باطل میں واضح صف بندی کی۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر حکومت اور ریاستی اداروں کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے چاہئیں جبکہ عزاداری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے مذہبی عبادت اور عزاداری میں مکمل تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث سب امام حسین علیہ السلام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، امام حسین علیہ السلام کی ذات گرامی اور انقلاب حسینی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام انسان حضرت امام حسین علیہ السلام کے بے مثل کردار کے باعث انہیں اپنا رہبر و رہنماء مانتے ہیں، یوم عاشور کے موقع پر پوری امت مسلمہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے فکر اور مقصد کے ساتھ تجدید عہد کرے۔
خبر کا کوڈ : 1008263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش