0
Monday 8 Aug 2022 23:17

تائیوان کے اطراف میں چین کی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں، جوبائیڈن

تائیوان کے اطراف میں چین کی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ تائیوان کے اطراف چین کی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں۔ ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد سے چین کے اقدامات پر تشویش ہے۔ جو بائیڈن نے مزید کہا کہ چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر فکرمند ہوں۔ اس سے قبل تائیوان نے بھی چینی فیصلے کی مذمت کی تھی۔ تائیوان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے اطراف میں چینی فوجی مشقوں میں توسیع قابل مذمت ہے۔ وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ چین جان بوجھ کر بحرن پیدا کرکے اشتعال انگیزی بڑھا رہا ہے۔ تائیوانی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی حکومت فوری طور پر فوجی دھمکیوں کو روکے۔ ان دھمکیوں سے تائیوان نہ خوفزدہ ہوگا، نہ پیچھے ہٹے گا۔
خبر کا کوڈ : 1008264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش