0
Tuesday 9 Aug 2022 09:13

کوئٹہ، یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس آج برآمد ہوگا

کوئٹہ، یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس آج برآمد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم عاشور کے جلوس کے تمام راستے سیل کر دئیے گئے ہیں۔ سکیورٹی پر پانچ ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے، جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) حضرت امام حسین (علیہ السلام) اور شہدائے کربلاء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج یوم عاشور منایا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس آج صبح امامبارگاہ ہزارہ نیچاری علمدار روڈ سے برآمد ہوکر عملدار روڈ، طوغی روڈ، میزان چوک، لیاقت بازار، جنکشن چوک، پرنس روڈ، میکانگی روڈ اور نور یاسین گلی سے ہوتا ہوا علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔ یوم عاشور کے روز سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

آج جلوس کی سکیورٹی پر پولیس کے 4915 اہلکار تعینات ہیں، جبکہ ایف سی بھی فرائض سرانجام دیگی۔ جلوس کی سی سی ٹی وی اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ کوئٹہ میں قائم کل 57 امامبارگاہوں اور 20 تکیہ خانوں میں سے 24 کو انتہائی حساس، 23 کو حساس، 30 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ 10 محرم الحرام کے موقع پر پاک فوج کی تین بٹالین بھی اسٹینڈ بائی رہیں گی۔ جبکہ آج کوئٹہ، اوستہ محمد، گنداوا سمیت دیگر علاقوں میں موبائل فون اور وائرلیس انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔ یوم عاشورہ کے موقع پر کوئٹہ کے علاوہ سبی، جھل مگسی، اوستہ محمد، گنداوا، خضدار، لورالائی، حب میں بھی چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہونگے۔ جنکی حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش