QR CodeQR Code

مودی حکومت کیخلاف بھی ’کرو یا مرو‘ تحریک کی ضرورت ہے، راہل گاندھی

9 Aug 2022 12:32

ایک فیس بک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ آج ہندوستان کی آمرانہ حکومت کے خلاف اور ملک کی حفاظت کیلئے ایک اور ’کرو یا مرو‘ تحریک کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی کی انگریزوں کے خلاف ’کرو یا مرو‘ جیسی تحریک کی طرح مودی حکومت کے خلاف بھی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ ایک فیس بک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ آج ہندوستان کی آمرانہ حکومت کے خلاف اور ملک کی حفاظت کے لئے ایک اور ’کرو یا مرو‘ تحریک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے جب ناانصافی کے خلاف بولنا ہی ہوگا اور آمریت، مہنگائی و بے روزگاری کو ہندوستان چھوڑنا ہی ہوگا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی کال پر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لاکھوں ہم وطن اس تحریک میں کود پڑے، اس تحریک میں تقریباً 940 لوگ شہید ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت چھوڑو تحریک کی سالگرہ پر میں ان آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔


خبر کا کوڈ: 1008289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008289/مودی-حکومت-کیخلاف-بھی-کرو-یا-مرو-تحریک-کی-ضرورت-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org