QR CodeQR Code

امام حسینؑ نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء و سربندی کیلئے قربانی دی، وزیراعلیٰ سندھ

9 Aug 2022 13:11

یوم عاشور پر اپنے پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج ہر آنکھ شہدائے کربلا (ع) کی یاد میں اشکبار ہے، امام حسینؑ کی شہادت نے حق کی طاقتوں کو باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ امام حسینؑ نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء و سربندی کیلئے قربانی دی۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 61 ہجری 10 محرم الحرام کو رسول اللہﷺکے نواسے کی شہادت کا دن ہے، حضرت علیؑ و فاطمہؑ کے فرزند حضرت امام حسینؑ شہید ہوئے، آج ہر آنکھ شہدائے کربلا (ع) کی یاد میں اشکبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی شہادت نے حق کی طاقتوں کو باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیا، دس محرم یوم عاشور دین اسلام میں ظلم و جبر اور باطل قوتوں کی مداخلت کے خاتمے کا دن ہے، امام حسینؑ نے ثابت قدم رہ کر دین میں ظالموں کو عوام پر حکومت نہ کرنے سبق دیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، استقامت، برداشت، قربانی کا درس دیتا ہے، امام حسینؑ نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء اور سربندی کیلئے قربانی دی، امام حسینؑ کی شہادت باطل کی شکست اور موت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008298/امام-حسین-نے-میدان-کربلا-میں-اسلام-کی-بقاء-سربندی-کیلئے-قربانی-دی-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org