QR CodeQR Code

بھارت بھر میں آج یوم عاشورہ منایا گیا

9 Aug 2022 22:12

کشمیر میں کورونا وائرس کے چلتے گزشتہ تین برس محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد نہیں ہوپائے البتہ اس سال جلوس عزاء میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت سمیت ساری دنیا میں یوم عاشورہ پرنم آنکھوں کے ساتھ منایا گیا۔ یوں تو بھارت کے ہر حصے میں محرم الحرام کے ایام میں امام حسین (ع) کی شہادت کو یاد کیا جاتا ہے تاہم ممبئی، لکھنو، حیدرآباد اور کشمیر میں ان ایام کا اہتمام بڑی شان و شوکت کے ساتھ ہوتا ہے۔ بھارت بھر میں انتظامیہ کی جانب سے محرم کو لے کر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ نیز ریاستی حکومت کی جانب سے بھی سکیورٹی کو لے کر سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں، پورے ملک میں پرامن طریقے سے یوم عاشورہ منایا گیا۔ کشمیر میں کورونا وائرس کے چلتے گزشتہ تین برس محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد نہیں ہوپائے البتہ اس سال جلوس عزاء میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ ادھر راہل گاندھی نے امام حسین (ع) کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ  حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں نے ثابت کر دیا کہ حق ظلم و ناانصافی کے خلاف انسانیت کی مضبوط ترین ڈھال ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے اس دن ہمیں عدل اور بھائی چارے کی اقدار کو برقرار رکھنے کا عزم کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1008348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008348/بھارت-بھر-میں-ا-ج-یوم-عاشورہ-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org