0
Tuesday 9 Aug 2022 22:24

سرینگر میں یومِ عاشورہ کے جلوس میں ہزاروں عزادار شریک

سرینگر میں یومِ عاشورہ کے جلوس میں ہزاروں عزادار شریک
اسلام ٹائمز۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر سرینگر میں مختلف مقامات پر عزاداری کے جلوس نکالے گئے۔ سب سے بڑی تقریب زدی بل سرینگر میں منعقد ہوئی، جہاں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اسی دوران عزاداروں نے شہید کربلا امام حسین (ع) اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔ ادھر جموں کشمیر بھر میں آج یوم عاشورہ کی مناسبت سے ذوالجناح اور علم شریف کے جلوس برآمد ہوئے۔ ذوالجناح کے سب سے بڑے جلوس جڈی بل سرینگر اور بڈگام میں نکالے گئے۔ جہاں علم شریف کے جلوسوں میں ہزاروں لوگ نے شامل ہوکر مرثیہ خوانی کی۔ ضلع انتظامیہ سرینگر نے پہلے ہی اس بات کی وضاحت کی تھی کہ امسال بھی سابقہ برسوں کی طرح آبی گذر سے جڈی بل تک روایتی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 8ویں محرم الحرام کے موقعہ پر بھی گوروبازار سے بچھوارہ ڈلگیٹ تک روایتی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی اور شہر کے 8 پولیس تھانوں کے حدود میں بندشیں عائد کی گئیں، حتیٰ کہ لالچوک سمیت کئی مزید علاقوں میں فوبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1008349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش