QR CodeQR Code

نوشکی، گاڑی میں نصب بم سے دھماکہ، متعدد افراد زخمی

9 Aug 2022 23:40

دھماکے سے گاڑی اور قریبی دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک راہگیر معمولی زخمی ہوا ہے، جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق 3 افراد زخمی ہیں۔ بم پک اپ گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر نوشکی میں انام بوستان روڈ پر پک اپ گاڑی میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے گاڑی اور قریبی دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک راہگیر معمولی زخمی ہوا ہے۔ بم پک اپ گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ لیویز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کا جائزہ لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008369/نوشکی-گاڑی-میں-نصب-بم-سے-دھماکہ-متعدد-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org