0
Tuesday 9 Aug 2022 23:42

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، شہباز گل گرفتار

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، شہباز گل گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز گِل کے خلاف مقدمے میں اداروں، ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور فواد چوہدری کی جانب سے بھی شہباز گِل کی گرفتاری پر ردِ عمل ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش