QR CodeQR Code

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، شہباز گل گرفتار

9 Aug 2022 23:42

پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز گِل کے خلاف مقدمے میں اداروں، ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز گِل کے خلاف مقدمے میں اداروں، ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور فواد چوہدری کی جانب سے بھی شہباز گِل کی گرفتاری پر ردِ عمل ظاہر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008370/بغاوت-پر-اکسانے-کا-مقدمہ-شہباز-گل-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org