QR CodeQR Code

شہباز گل کی 10 محرم کو گرفتاری سیاسی پاگل پن ہے، شیخ رشید

9 Aug 2022 23:45

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمران بےوقت لوگ ہیں، ان کا دماغ خراب ہے، انہیں 10 محرم کے دن کی بھی حیا نہیں ہے، ملک میں کچھ اور ہونے جا رہا ہے، اصل فلم اسی ماہ چلے گی، حکمران بےوقوف ہیں جو ملک میں افراتفری چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کے لئے 10 محرم کے دن کا انتخاب سیاسی پاگل پن ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز گل کا بیان نہیں سنا، اس پر فی الحال ردِعمل نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بےوقت لوگ ہیں، ان کا دماغ خراب ہے، انہیں 10 محرم کے دن کی بھی حیا نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فیس اور ہے اور کیس اور ہے، اصل بات یہ ہے، کہ ان سے حکومت نہیں چل رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں کچھ اور ہونے جا رہا ہے، اصل فلم اسی ماہ چلے گی، حکمران بےوقوف ہیں جو ملک میں افراتفری چاہتے ہیں۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میرے اسلام آباد کے گھر پولیس کی 5 گاڑیاں بھیجی گئیں، پوچھتا ہوں یہ کیوں بھیجی گئیں، وہ اپنی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر کچھ کرنا تھا وہ کل کرلیتے، شہباز گل کی گرفتاری کے لئے آج کے دن کا انتخاب کوئی سیاسی پاگل ہی کر سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008371/شہباز-گل-کی-10-محرم-کو-گرفتاری-سیاسی-پاگل-پن-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org