0
Wednesday 10 Aug 2022 01:27

پشاور، روز عاشورہ کے تمام ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگئے

پشاور، روز عاشورہ کے تمام ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی یوم عاشورہ بھرپور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ آج برآمد ہونے والے روز عاشورہ کے شبیہ علم و ذوالجناح کے تمام جلوس اپنی اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ آج امام بارگاہ سید حیدر شاہ، امام بارگاہ عادل بیگ، امام بارگاہ حاجی ملک رحمان، امام بارگاہ سید عالم شاہ، امام بارگاہ غلام مصطفیٰ شاہ، امام بارگاہ بی بی صاحبہ، امام بارگاہ علمدار، امام بارگاہ مرزا قاسم سمیت مختلف امام بارگاہوں سے بارہ جلوس برآمد ہوئے، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی اتنہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوسوں میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔
خبر کا کوڈ : 1008391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش