QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام ماتمی جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر

10 Aug 2022 01:56

اس موقع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے تھے۔ تمام جلوس کوٹلی امام حسینؑ بخیر و عافیت پہنچ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم عاشورہ کے تمام ماتمی جلوس خیر و عافیت کیساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ ماتمی جلوس مقررہ مقامات سے برآمد ہوئے اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے تھے۔ تمام جلوس کوٹلی امام حسینؑ بخیر و عافیت پہنچ گئے۔ محرم الحرام کے دوران ضلعی پولیس کی جانب سے 7000 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے ڈیوٹی سرانجام دی۔


خبر کا کوڈ: 1008394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008394/ڈیرہ-اسماعیل-خان-کے-تمام-ماتمی-جلوس-بخیر-عافیت-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org