0
Wednesday 10 Aug 2022 07:56

عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا

عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کے ساتھ پنجاب کے اہم رہنماؤں کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسہ سمیت مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عمران خان نے ہدایت کی کہ 13 اگست کا جلسہ ہر صورت ہو گا، اس حوالے سے پارٹی بھرپور تیاری کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1008407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش