QR CodeQR Code

عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا

10 Aug 2022 07:56

ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کے ساتھ پنجاب کے اہم رہنماؤں کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کے ساتھ پنجاب کے اہم رہنماؤں کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسہ سمیت مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عمران خان نے ہدایت کی کہ 13 اگست کا جلسہ ہر صورت ہو گا، اس حوالے سے پارٹی بھرپور تیاری کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1008407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008407/عمران-خان-نے-پارٹی-کی-سینئر-قیادت-کا-اجلاس-ا-ج-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org