QR CodeQR Code

برطانیہ میں بجلی چوری کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ

10 Aug 2022 08:03

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس کو 12 ماہ میں بجلی چوری کی 3 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں، بجلی چوری کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ انگلینڈ اور ویلز میں انرجی بلز بڑھنے کی وجہ سے بجلی چوری کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس کو 12 ماہ میں بجلی چوری کی 3 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں، بجلی چوری کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں انرجی بلز گزشتہ برس ایک ہزار 409 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار سالانہ تک جا پہنچے ہیں اس لیے بطور احتجاج اکتوبر سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ  رواں سال اکتوبر میں انرجی بلز میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ آئندہ برس انرجی بلز 3 ہزار 358 پاؤنڈز سالانہ تک ہو جانے کی پیشگوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی جو صارف 164 پاؤنڈز  ماہانہ ادا کر رہا ہے وہ آئندہ برس تقریباً 355 پاؤنڈ ادا کرنے پر مجبور ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 1008409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008409/برطانیہ-میں-بجلی-چوری-کے-واقعات-ریکارڈ-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org