QR CodeQR Code

صنعاء کی "جارح سعودی اتحاد" کے ہاتھوں یمنی عوام کی دولت کی لوٹ مار کی مذمت

10 Aug 2022 08:27

اپنے ایک بیان میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمنی قوم اپنی دولت کی لوٹ مار کے جاری رہنے پر ہرگز خاموش نہیں رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی عوام کی دولت کی لوٹ مار اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کی سعودی عرب کے بینکوں میں سرمایہ کاری کرنے کی مذمت کی ہے۔ یمن کی سیاسی شوریٰ عالی کے سربراہ "مہدی المشاط" نے کہا ہے کہ ہم یمن کے وسائل کی لوٹ مار اور پھر اس کی سعودی عرب کے "بینک الأهلی" میں سرمایہ گزاری کی مذمت کرتے ہیں۔ المشاط نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں یمن کے بیٹے خدمات میں کمی اور تنخواہیں نے ہونے کے سبب مشکلات کا شکار ہیں۔

مہدی المشاط نے کہا کہ سعودی اتحاد تیل اور گیس کی آمدنی سے جو کچھ لوٹتا ہے، وہ یمن کے سرکاری ملازمین، پینشنرز کی ادائیگی اور ملک کی ترقی کے لیے کافی تھا۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ یمنی قوم اپنی دولت کی لوٹ مار کے جاری رہنے پر ہرگز خاموش نہیں رہے گی، جو بیرون ملک استعمار کے ایجنٹوں کی کمپنیوں اور جائیدادوں میں تبدیل ہوچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008411/صنعاء-کی-جارح-سعودی-اتحاد-کے-ہاتھوں-یمنی-عوام-دولت-لوٹ-مار-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org