0
Wednesday 10 Aug 2022 08:37

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کا قتل، ملزم گرفتار

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کا قتل، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کے قتل  میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے چار مسلمان افراد کے قتل میں مطلوب ملزم 51 سالہ محمد سید کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر پر چھاپے میں شواہد بھی برآمد کر لیے ،ملزم کی گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔ محمد سید پر 2 پاکستانیوں اور 2 افغانوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ اس سے قبل پولیس نے مشتبہ ملزم کی قتل کے واقعات سے منسلک ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی اور نہ ہی گرفتار شخص کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے چاروں واقعات کا آپس میں ممکنہ تعلق ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1008413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش