0
Wednesday 10 Aug 2022 10:57

شہباز گِل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے ہیں، فیصل چوہدری

شہباز گِل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے ہیں، فیصل چوہدری
اسلام ٹائمز۔ غداری کے مقدمے میں گرفتار شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے ہیں۔ یہ بات شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گِل نے عدالت کو خطرے سے آگاہ کیا ہے، انہیں خطرہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ تشدد کو ایک آرگنائز طریقے سے کیا جاتا ہے، شہباز گِل پر قائم مقدمے کی منسوخی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔ شہباز گِل کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ثبوت نہیں، گرفتاری اور پرچہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ شہباز گِل کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم شہباز گِل کو 2 روز بعد جمعے کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1008424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش