QR CodeQR Code

شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر کہا عمران خان کے کہنے پر کہا، شرجیل میمن

10 Aug 2022 18:37

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے، عمران خان ملک کے اہم اداروں کے خلاف دن بات گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر بیٹھ کر کہا ہے عمران خان کے کہنے پر کہا۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے، عمران خان ملک کے اہم اداروں کے خلاف دن رات گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1008485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008485/شہباز-گل-نے-جو-کچھ-ٹی-وی-پر-کہا-عمران-خان-کے-کہنے-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org