0
Wednesday 10 Aug 2022 18:38

خضدار، قومی پرچم فروخت کرنیوالوں پر دستی بم حملہ

خضدار، قومی پرچم فروخت کرنیوالوں پر دستی بم حملہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر خضدار میں قومی پرچم فروخت کرنے والوں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ جس میں 1 شخص جانبحق، جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خضدار کے مصروف رہنے والی چوک مرکزی آزادی چوک پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔ جہاں ایک زخمی محمد یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے یوم آزادی کے حوالے سے قومی پرچم فروخت کرنے والے سٹال کو نشانہ بنایا اور ان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ میں ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش