QR CodeQR Code

تفتیش میں بداخلاقی کا بادشاہ شہباز گل طوطے کی طرح بولے گا، ناصر حسین شاہ

10 Aug 2022 18:44

ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ اسد عمر اور فواد چوہدری ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے پی ٹی آئی اخلاقیات اور ادب کی ورچوئل یونیورسٹی چلاتی تھی، پی ٹی آئی نے ملک میں اخلاقیات کا ایسا جنازہ نکالا کہ اب نوجوانوں کی دوبارہ تربیت کرنی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اب تفتیش میں بداخلاقی کا بادشاہ شہباز گل طوطے کی طرح بولے گا کہ بہت سے پی ٹی آئی کے پردہ نشیں بے نقاب ہوں گے۔ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیا گیا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسد عمر اور فواد چوہدری ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے پی ٹی آئی اخلاقیات اور ادب کی ورچوئل یونیورسٹی چلاتی تھی، پی ٹی آئی نے ملک میں اخلاقیات، ادب و آداب کا ایسا جنازہ نکالا کہ اب نوجوانوں کی دوبارہ تربیت کرنی ہوگی۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ جس کرمنل انداز سے پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو اداروں اور سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا اس کا ان سے حساب لینا چاہیئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر گرافکس کی مدد سے کمپین چلائیں، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ملازمین یعنی نوجوانوں کو بھی اپنے کرائم میں شامل کیا۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں سو دن چور کے ایک دن سادھ کا، پی ٹی آئی کے سو دن پورے ہوئے اب سادھوں کا وقت شروع ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008487/تفتیش-میں-بداخلاقی-کا-بادشاہ-شہباز-گل-طوطے-کی-طرح-بولے-گا-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org