0
Wednesday 10 Aug 2022 20:01

عوام پر پیسہ خرچ کرتے وقت فوٹو سیشن غیر مناسب ہے، قدوس بزنجو

عوام پر پیسہ خرچ کرتے وقت فوٹو سیشن غیر مناسب ہے، قدوس بزنجو
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں حالیہ سیلابی بارشیں ہم سب کے لئے آزمائش اور امتحان ہیں۔ بارشوں سے جانی نقصان ہوا، زرعی زمینوں اور املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ان بارشوں سے صوبے میں جاری طویل خشک سالی کا خاتمہ بھی ہوا اور زیر زمین سطح آب بھی بلند ہوئی۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ صوبے بھر میں ایک ساتھ سیلابی بارشیں شروع ہوئیں۔ الحمداللہ صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور امداد و بحالی کے کاموں کو جاری رکھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ بھی بھرپور انداز سے متحرک رہی۔ امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں متاثرہ افراد تک امدادی سامان کی ترسیل میں کسی قسم کی کرپشن اور بدعنوانی سامنے نہیں آئی۔ کہیں بھی متاثرین نےاحتجاج نہیں کیا۔ اگر کمی ہے تو وہ فوٹو سیشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کا پیسہ ہے۔ یہی پیسہ جب حکومت عوام پر خرچ کرتی ہے تو اس پر فوٹو سیشن کروانا اور میڈیا میں اپنی تشہیر کروانا یقیناً ایک غیر مناسب عمل ہے۔ حکومت اپنے تمام متاثرہ بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ امداد و بحالی کی سرگرمیوں کا تسلسل بھرپور انداز سے جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش