0
Wednesday 10 Aug 2022 20:10

ڈی آئی خان، پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان، پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب کڑی ملنگ کے قریب سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پرفائرنگ کردی۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش