0
Wednesday 10 Aug 2022 21:29

مقبوضہ کشمیر، کورونا کیسز میں 626 کا اضافہ

مقبوضہ کشمیر، کورونا کیسز میں 626 کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ہونے والے ٹیسٹوں میں اضافہ کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 10 ہزار 856 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 626 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 827 ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4776 بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 626 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 114 جبکہ کشمیر صوبے میں 512 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 512 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 692 ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2346 بنی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش