QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام تصادم میں 3 عسکری پسند شہید

10 Aug 2022 21:41

مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں شدید دھماکوں کی آوازوں کے بیچ ایک رہائشی مکان سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز اور عسکری پسندوں کے مابین جاری جھڑپ میں تین نوجوان مارے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ بڈگام میں لشکر طیبہ (ٹی آر ایف ) کے کمانڈر لطیف راتھر سمیت تین عسکری پسند کو فورسز نے مار گرایا ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ لطیف راتھر کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور امبرین بھٹ سمیت متعدد شہریوں کی ہلاکتوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں شدید دھماکوں کی آوازوں کے بیچ ایک رہائشی مکان سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے علاقے کو پوری طرح سے سیل کرکے عسکری پسندوں کے بچ نکلنے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ پولیس کے مطابق وترہیل تصادم میں مارے گئے ملی ٹینٹ بھارتی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا اور یہ فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008500/مقبوضہ-کشمیر-کے-ضلع-بڈگام-تصادم-میں-3-عسکری-پسند-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org