0
Wednesday 10 Aug 2022 20:17

بلوچستان کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہے، آپریشن نہیں، اسلم رئیسانی

بلوچستان کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہے، آپریشن نہیں، اسلم رئیسانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دو بھائیوں کو سیکورٹی اداروں کے ذریعے اغوا کرلیا گیا ہے۔ اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے اور پاکستان بار سمیت تمام بار کونسلز کے وکلا نوٹس لیں۔ انہوں نے مستونگ میں عیسائی برادری پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہریوں کا فرض ہے کہ ہم اپنی اقلیتی برادری کی حفاظت اور خیال کریں۔ ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ جلد از جلد تخریب کاروں کی سرکوبی عمل میں لائی جائے اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے۔ اسلام ہمارا دین ہے۔ وطن کی تاریخی، قومی حقوق کی جدوجہد ہماری سیاست ہے۔ بلوچستان ہمارا وطن ہے، پاکستان ہمارا وفاق ہے۔ ہم ہمیشہ کیلئے اپنے بارے میں سچائی کو اپنے آپ سے نہیں چھپا سکتے اور اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہم تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو بے خبر اور زیادہ رائے رکھنے والے ہیں، جو اپنی تحقیق کئے بغیر کسی اور کے سیاسی مؤقف کا تجزیہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان کو بچانے کیلئے بلوچستان میں پیدا ہونے والے موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہے، آپریشن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش