QR CodeQR Code

آج جن حالات کا اے آر وائی کو سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے، مریم نواز

10 Aug 2022 21:15

اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ جھوٹ، بہتان اور لوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جن حالات کا اے آر وائی کو سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ جھوٹ، بہتان اور لوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔ مریم نے یہ بھی کہا کہ صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار، فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے لیکن صحافت نہیں، اسی لیے آج کوئی جیّد صحافی ان کا ساتھ دینے سے قاصر ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008511/آج-جن-حالات-کا-اے-ا-ر-وائی-کو-سامنا-ہے-وہ-ان-کے-اپنے-اعمال-کی-وجہ-سے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org