0
Wednesday 10 Aug 2022 21:41

نوپور شرما کیخلاف تمام ’ایف آئی آر‘ دہلی منتقل

نوپور شرما کیخلاف تمام ’ایف آئی آر‘ دہلی منتقل
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بدھ کو بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے پر درج تمام ’ایف آئی آرز‘ دہلی پولیس کو منتقل کر دیں۔ سپریم کورٹ نے انہیں ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی آزادی دی۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کی طرف سے عدالت کی نگرانی میں ایس آئی ٹی جانچ کے لئے دائر درخواست پر غور کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے شرما کے خلاف ملک بھر میں درج تمام ’ایف آئی آرز‘ کو یکجا کرنے کا حکم دیا، جس کی دہلی پولیس جانچ کرے گی۔ اس عمل میں سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کی سخت مخالفت کو مسترد کر دیا، جو چاہتی تھی کہ اس کی پولیس دہلی پولیس یا عدالت کی طرف سے مقرر کردہ ایس آئی ٹی کا حصہ ہو۔

بنچ نے نوپور شرما کو دہلی ہائی کورٹ جانے کی اجازت دی تاکہ ان کے ریمارکس کے لیے درج ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے یا ان کے ریمارکس کے لئے مستقبل میں درج کی جانے والی کسی بھی ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔ اس نے کہا کہ مستقبل میں ان کے ریمارکس کے سلسلے میں درج کی جانے والی تمام ایف آئی آر دہلی پولیس کو منتقل کی جائیں گی۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ نوپور شرما کو گرفتاری سے تحفظ تمام زیر التواء اور مستقبل کی ایف آئی آر میں جاری رہے گا۔ بنچ نے یہ بھی نوٹ کیا کہ دہلی پولیس کے انٹیلی جنس فیوژن اور اسٹریٹجک آپریشنز (IFSO) یونٹ کے ذریعہ ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جو کہ ایک خصوصی ایجنسی ہے اور اسے جانچنے کا مشورہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش