0
Wednesday 10 Aug 2022 21:26

ایف آئی اے کی ہیلی کاپٹر حادثہ شہداء کیخلاف پروپیگنڈے کی تحقیقات کا آغاز

ایف آئی اے کی ہیلی کاپٹر حادثہ  شہداء کیخلاف پروپیگنڈے کی تحقیقات کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے اور شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے اور چھ شہید افسران کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈشنل ڈی جی کی سربراہی میں چار افسران پر مشتمل چار رکنی جے آئی ٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ونگ محمد جعفر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔ جس میں ڈائریکٹر آپریشن سائبر کرائم ونگ نارتھ وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز اور عمران حیدر بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1008518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش