QR CodeQR Code

فنڈنگ کیس، اسد قیصر کا ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

10 Aug 2022 23:12

پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نے درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے کے پاس اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے کیس پر انکوائری کرے، جس اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن ہوئی وہ پارٹی کا ہے، جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے کے پاس اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے کیس پر انکوائری کرے، جس اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن ہوئی وہ پارٹی کا ہے، جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرانے آیا بلکہ نوٹس کے خلاف آیا ہوں، یہ اکاؤنٹ غیر قانونی نہیں ہے بلکہ ہم نے صرف سہولت کے لئے ، ملازمین کی تنخواہوں اور دفتر کے اخراجات کے لئے کھولا تھا۔

اسد قیصر نے کہا کہ اس اکاؤنٹ سے چھ سال میں صرف 21 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، رقم جمع کرنے اور نکالنے کے تمام امور بذریعہ چیک ہوئے ہیں، اس کیس کی انکوائری ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اس وقت ایک تحریک کے عمل سے گزر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008537/فنڈنگ-کیس-اسد-قیصر-کا-ایف-ا-ئی-اے-نوٹس-کیخلاف-پشاور-ہائیکورٹ-سے-رجوع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org