0
Thursday 11 Aug 2022 00:39

کانگو کی جیل پر حملے کے بعد 750 قیدی فرار

کانگو کی جیل پر حملے کے بعد 750 قیدی فرار
اسلام ٹائمز۔ کانگو کی ایک جیل پر باغیوں کے حملے کے بعد 750 قیدی فرار ہو گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ مشرقی قصبے بوٹیمبو میں ہونے والے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ کانگو کی فوج کے ترجمان کیپٹن انتھونی مولوشے نے کہا کہ باغی گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کے باغیوں نے قیدیوں کی منتقلی کے دوران کاکوانگورا جیل پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں اے ڈی ایف کے 3 حملہ آور جل کر ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ باغیوں نے ان معلومات کی بنیاد پر حملہ کیا کہ ان کے گروپ سے وابستہ خواتین قیدیوں کو بینی سے بوٹیمبو منتقل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1008553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش