QR CodeQR Code

کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے، وزیر دفاع

11 Aug 2022 00:47

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ویلکم کیا تھا اور اب خیبر پختونخوا میں ٹی ٹی پی کے خلاف جلوس نکالے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر کے دونوں جانب ٹینشن ہے جسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ویلکم کیا تھا اور اب خیبر پختونخوا میں ٹی ٹی پی کے خلاف جلوس نکالے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔طالبان کا مسئلہ صوبائی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، پاک افغان بارڈر کے دونوں جانب ٹینشن ہے جسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1008555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008555/کالعدم-ٹی-پی-سے-بات-چیت-چل-رہی-ہے-لیکن-خطرہ-بڑھ-رہا-وزیر-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org