QR CodeQR Code

عاشورہ محرم، پروا میں ڈیڑھ سو سے زائد مجالس، 6 سے زائد جلوس نکالے گئے

11 Aug 2022 01:14

سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ امام بارگاہوں اور جلوس کو آنے جانے راستوں کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر تحصیل پروا میں موبائل فون سروس بھی معطل رکھی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں یوم عاشورہ بھرپور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ دس محرم کے روز علم، تعزیے اور ذولجناح کے جلوس برآمد کئے گئے جبکہ علمائے کرام و ذاکرین عظام نے آخری پرسہ شہادت حضرت امام حسینؑ بیان کیا، محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ امام بارگاہوں اور جلوس کو آنے جانے راستوں کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر تحصیل پروا میں موبائل فون سروس بھی معطل رکھی گئی۔ تحصیل پروا میں تیرہ تھلہ جات جن میں لنڈہ پاڑہ، ببر پکا، ہزارہ، ملیکھی، خانہ شریف، جھوک مکھا، گرہ عاشق، جھوک جھنڈیر، بالو ہزارہ، جھوک جھیڈا، روشن ورن نواب شامل ہیں پر مجموعی طور پر ڈیڑھ سو سے زائد مجالس برپا کی گئیں جبکہ علم، تعزیے شبیہات اور ذولجناح کے ساٹھ سے زائد چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے۔عاشور کے دن عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی، شدید گرمی و حبس کے سبب جلوسوں میں عزاداروں کیلے ٹھنڈے پانی، دودھ اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ امام بارگاہوں میں لنگر نیاز بھی تقسیم کئے گئے۔ 


خبر کا کوڈ: 1008564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008564/عاشورہ-محرم-پروا-میں-ڈیڑھ-سو-سے-زائد-مجالس-6-جلوس-نکالے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org