QR CodeQR Code

پشاور میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی شہید

11 Aug 2022 01:26

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک  اے ایس آئی شہید ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ شہید پولیس اہلکار کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1008566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008566/پشاور-میں-پولیس-موبائل-پر-فائرنگ-اے-ایس-ا-ئی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org