0
Thursday 11 Aug 2022 01:26

پشاور میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی شہید

پشاور میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی شہید
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک  اے ایس آئی شہید ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ شہید پولیس اہلکار کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش