0
Thursday 11 Aug 2022 01:35

شمالی وزیرستان میں دھرنا، مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیدیا گیا

شمالی وزیرستان میں دھرنا، مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کے لیے وزارت دفاع نے جرگہ تشکیل دے دیا۔ 16 رکنی جرگے کی قیادت خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کریں گے۔ جرگے میں سینیٹر مشتاق احمد، پروفیسر ابراہیم، امیر مقام، مولانا عطاء الرحمان، ایمل ولی، فیصل کریم کنڈی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نجم الدین خان، سکندر شیرپاؤ، مرتضٰی جاوید عباسی اور عبداللہ نگیال بھی جرگے کے ممبران ہوں گے، جرگہ شمالی وزیرستان کی اقوام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ خیال رہےکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف شمالی وزیرستان میں تین ہفتوں سے دھرنا جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش