0
Thursday 11 Aug 2022 21:46

تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تشدد میں ملوث لاہور کے 12 ایس ایچ اوز معطل

تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تشدد میں ملوث لاہور کے 12 ایس ایچ اوز معطل
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران 25 مئی کو  ہونیوالی کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا  آغاز کر دیا ہے۔  وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوز کو معطل کرکے انکوائری کا  آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہاشم ڈوگر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے، ن لیگ کے جن رہنماؤں کیخلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کیخلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز  شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کیخلاف بیانات سب کے سامنے ہیں، اداروں کی جانب سے کہا گیا تو نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کیخلاف پولیس کارروائی کرے گی۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات جیتنے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اپنی قیادت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں حکومت ملتے ہی سب سے پہلے کارکنوں پر تشدد اور مقدمات کا حساب لیا جائے۔ رپورٹ سامنے آنے پر پولیس افسران کیخلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش