QR CodeQR Code

لاہور، امریکی قونصل جنرل وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے پہنچ گئے

11 Aug 2022 12:40

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں، پنجاب حکومت امریکہ کیساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے، پاکستان پُرامن ملک ہے، ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو آئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو اپنے ہمسائیوں کیساتھ اچھے، دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں، پنجاب حکومت امریکہ کیساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے، پاکستان پُرامن ملک ہے، ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو آئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں، ہماری حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کو محور بنا کر یکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پنجاب حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1008618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008618/لاہور-امریکی-قونصل-جنرل-وزیراعلی-پنجاب-سے-ملنے-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org