0
Thursday 11 Aug 2022 13:03

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عمرہ ادائیگی کیلئے چلے گئے

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عمرہ ادائیگی کیلئے چلے گئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللّٰہ اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے 5 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ رانا ثناءاللّٰہ آج دن 11 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔ رانا ثناء اللّٰہ عمرہ کی ادائیگی اور روضۂ رسولﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔ وزیرِ داخلہ دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملیں گے۔ رانا ثناءاللّٰہ پاکستان سعودیہ میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر سعودی حکام سے بات چیت بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1008623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش