QR CodeQR Code

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تحریک لبیک کے 19 کارکن بری کر دیئے

11 Aug 2022 13:59

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن الزامات ثابت نہیں کر سکی، جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت تمام 19 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک لبیک پاکستان شیخوپورہ کے کارکنوں کیخلاف توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کیس کی سماعت ہوئی۔  انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن الزامات ثابت نہیں کر سکی، جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت تمام 19 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔ بری ہونیوالے ملزمان میں پیر افضال عالم، قاری محمد صدیق، حافظ محمد شہباز، حاجی اعجاز شاہد، حافظ محمد شہزاد، گل زمان خان و دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف 2021 میں تھانہ فاروق آباد میں توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1008632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008632/انسداد-دہشتگردی-عدالت-لاہور-نے-تحریک-لبیک-کے-19-کارکن-بری-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org